Japanai Phal ke fayde for Weight loss , cholestrol , Diabeties , Skin , Eyesight in urdu- Jari Booti

Japanai Phal ke fayde for Weight loss , cholestrol , Diabeties , Skin , Eyesight in urdu- Jari Booti کم کیلوریز والا یہ پھل مختلف ڈشز اور پڈنگ بنانے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ اس میں منرلز جیسے فاسفورس اور کیلشیم جبکہ وٹامنز اے اور سی شامل ہیں۔ جاپانی پھل کے فوائد: ۱۔ وزن کم کرتا ہے: ۱۶۸ گرام کے درمیانہ سائز کے اس پھل میں صرف ۳۱ گرام کاربوہائیڈریٹ موجود ہیں۔ اس میں فیٹس نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ ان وجوہات کی بناء پر یہ پھل وزن کم کرنے کے خواہش مند لوگوں کے لیے مفید ہے۔ ۲۔ اینٹی آکسیڈنٹ: جاپانی پھل میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ فری ریڈیکلز کا خاتمہ کرتے ہیں اور انفیکشن اور بیماریوں سے بچاتے ہیں ۔ جبکہ اس کے چھلکے میں موجود فائٹو کیمیکل جلد پر ہونے والے بڑھتی عمر کے اثرات سے بچاتا ہے۔ ۳۔ نظام ہضم بہتر بناتا ہے: پرسیمن میں موجود فائبر ہاضمہ بہتر بناتے ہیں ۔ اپنی قبض کشا خصوصیات کی وجہ سے یہ لوگوں کے لیے بہترین ہے جو قبض میں مبتلا رہتے ہیں یا جگر کے مسائل کا شکار ہیں ۔ ۴۔ پانی کی شکایت دور کرتا ہے: پیشاب آور ہونے کی وجہ سے پرسیمن پانی کی شکایت دور کرتا ہے اور پیشاب کی مقدار کو بڑھاتا ہے ۔ اس میں پوٹاشیم کی موجودگی پیشاب کے ذریعے اہم معدنیات کو ضائع نہیں ہونے دیتی۔ ۵۔ طاقت فراہم کرتا ہے: پرسیمن میں موجود شکر اور فرکٹوس کی وافر مقدار جسم کو توانائی فراہم کر کے ذہنی دباؤ اور سستی کے اثرات کو ختم کرتی ہے ۔ کھیل کود یا جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے لوگوں اور بچوں کے لیے بہترین ہے۔ ۶۔ صحت مند دل کے لیے : پرسیمن میں موجود پوٹاشیم بلڈپریشر کو کم کرتی ہے اور بلڈ پریشر کی وجہ سے ہونے والے دل کے مسائل سے بچاتی ہے ۔ ۷۔ کینسر: اینٹی اوکسی ڈنٹ کا بہترین ذریعہ ہونے کی وجہ سے یہ پھل فری ریڈیکل کو ختم کرتا ہے جو سیلز کو نقصان پہنچاکر کینسر کا باعث بن سکتے ہیں ۔ جاپانی پھل میں موجود وٹامن اے اور بیٹیولنگ ایسڈ کینسرسے مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔