urdu poetry|sad poetry|ghazal|bazm-e-andaaz|hindi shayari|best poetry ever|Abbas Tabish

#urdupoetry #poetry #bazm_e_andaaz #sadpoetry #hindipoetry #besturdupoetry ہم ہیں سوکھے ہوئے تالاب پہ بیٹھے ہوئے ہنس جو تعلق کو نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں گھر پہنچتا ہے کوئی اور ہمارے جیسا ہم ترے شہر سے جاتے ہوئے مر جاتے ہیں کس طرح لوگ چلے جاتے ہیں اٹھ کر چپ چاپ ہم تو یہ دھیان میں لاتے ہوئے مر جاتے ہیں ‏ان کے بھی قتل کا الزام ہمارے سر ہے جو ہمیں زہر پلاتے ہوئے مر جاتے ہیں یہ محبت کی کہانی نہیں مرتی لیکن لوگ کردار نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں ہم ہیں وہ ٹوٹی ہوئی کشتیوں والے تابشؔ جو کناروں کو ملاتے ہوئے مر جاتے ہیں